قومی خبریں

خواتین

جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 بچوں کی موت

اکھلیش یادو نے حکومت کی لاپروائی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی

اتر پردیش کے جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 بچوں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے پر سیاسی لیڈران کا شدید ردعمل کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکومت کی لاپروائی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت الفاظ میں تنقید کی، جبکہ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کے باعث بچوں کی موت اور زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ میڈیکل مینجمنٹ اور انتظامیہ کی لاپروائی یا آکسیجن کنسنٹریٹر کے ناقص معیار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ذمہ دار افراد پر فوری قانونی کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کو 1-1 کروڑ روپے کی امدادی رقم دینے کا مطالبہ کیا۔
اکھلیش یادو نے وزیر صحت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صحت کا نظام بدترین حالت میں ہے اور وزیر صحت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو انتخابی مہم چھوڑ کر صحت کے شعبے کی بدحالی پر توجہ دینی چاہیے۔
دوسری جانب، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھانسی میڈیکل کالج میں بچوں کی موت نے عوام کو صدمے اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قصورواروں کو سخت قانونی سزا دے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والے بچوں کے والدین کو 5-5 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *