
نئی دہلی ،4 اپریل (میرا وطن نیوز)
کابینی وزیر اور کے ایم ایل اے رویندر اندراج سنگھ نے کہا کہ ریکھا گپتا سرکار کا دہلی گرام وکاس بورڈ (ڈی وی ڈی بی) کے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے اور محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے تعاون سے بنیا دی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر مضبوط بنانے کے مقصد سے بوانا حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں تیز رفتا ر سے ترقیاتی کام چلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کاموں میں گاﺅںجٹکھوڑاسے پنجاب کھوڑ تک کالی سڑک کی تعمیر،گاﺅں ماجرا سے جٹکھوڑ تک کالی سڑک کی تعمیر؛ پنجاب کھوڑ میںپھرنی سڑک اور آر سی سی ڈرین کی تعمیر، باجیت پور میں پھرنی روڈ اور آر سی سی ڈرین کا ڈیولپمنٹ، باجیت پور سے ماجرا تک کالی سڑک کی تعمیر اور ہرویلی گاو ¿ں میں پھرنی روڈ پر وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام شامل ہیں۔ ہرویلی گاو ¿ں میں یہ کام خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ تقریباً 30 سال سے زیر التواءتھا اور اب اسے موجودہ دہلی سرکارترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔
No Comments: