قومی خبریں

خواتین

جموں و کشمیرمیں تین مرحلوں میں 25,18 ستمبر اور یکم اکتوبرکو ووٹنگ

ہریانہ میں یکم اکتوبر کو الیکشن-دونوں ریاستوں میں 4 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی: جموں کشمیر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جموں و کشمیرمیں تین مرحلوں میں 25,18 ستمبر اور یکم اکتوبرکو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں ریاستوں میں 4 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ تصویر بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تشدد کو مسترد کر دیا ہے اور انتخابات کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ 20 اگست کو جاری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کو جموں و کشمیر میں 30 ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات کرانے تھے۔ یہ حد سپریم کورٹ نے مقرر کی تھی۔ کمیشن نے حال ہی میں جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کیا تھا تاکہ انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔جموں و کشمیر میں 3 مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ کو ووٹنگ 18 ستمبر کو، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 25 ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ پہلے مرحلہ کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن 20 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ 27 اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے۔ 28 اگست کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ جبکہ 30 اگست کو کاغذات نامزدگیوں کو واپس لیا جا سکتا ہے۔
دوسرے مرحلہ کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن 29 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ 5 ستمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے۔ 6 ستمبر کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ جبکہ 9 ستمبر کو کاغذات نامزدگیوں کو واپس لیا جا سکتا ہے۔تیسرے مرحلہ کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن 5 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ 12 ستمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے۔ 13 ستمبر کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی۔ جبکہ 17 ستمبر کو کاغذات نامزدگیوں کو واپس لیا جا سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *