مہاراشٹرمیں 16ایم ایل ایز کی نااہلی کے معاملے میں شندے دھڑے کے حق میں فیصلہ
اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو ایکناتھ شندے کو لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا حق نہیں
ممبئی: اسپیکر راہل نارویکر نے مہاراشٹر میں 16 ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے سے متعلق ادھو دھڑے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔ 16 ایم ایل ایز کی نااہلی کے معاملے میں شندے دھڑے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ شندے دھڑے کی شیوسینا ہی اصل شیو سیناہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اسے اصلی شیو سینا ہی سمجھا ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو ایکناتھ شندے کو لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا حق نہیں ہے، لیکن ایکناتھ شندے کو ہٹانے کا فیصلہ نیشنل ایگزیکٹو کو لینا چاہیے۔ ایکناتھ شندے کو لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے عہدے سے برخواستگی ناقابل قبول ہے۔ اسپیکر راہل نارویکر نے کہا کہ قومی ایگزیکٹو کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔
No Comments: