قومی خبریں

خواتین

سینئر اردوصحافی سید محمد آصف کا انتقال

تدفین میں بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

نئی دہلی :سینئر اردوصحافی اورقومی روزنامہ :ان دنوں: کے چیف ایڈیٹر اور قومی اقلیتی محاذ کے صدر سید محمد آصف کامختصر علالت کے بعد آج صبح دہلی میں انتقال ہو گیا ۔مرحوم کے پسمانگان میں اہلیہ اور دو بیٹیا ں ہیں ۔ان کی تدفین بعد نماز عصر بٹلہ ہائوس قبرستان میں عمل میں آئی جس میں بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور ان کے لئےمغفرت کی دعا کی ۔
سید محمد آصف کو اردو دنیا میں کافی مقبولیت حاصل تھی ،صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح وبہبود کے کاموں میں بھی وہ کافی دلچسپی رکھتے تھے ،قومی اقلیتی محاذ کے وہ بانی صدر تھے ۔32سال قبل اس تنظیم (قومی اقلیتی محاذ)کا قیام انہوں نے سماجی فلاح وبہبود کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لئے ہی کیا تھے جس میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ۔ سید محمد آصف کے ناگہانی انتقال سے اردو دنیا کو شدید صدمہ پہونچا ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *