قومی خبریں

خواتین

مغربی بنگال میں سکھ افسر کو خالصتانی کہہ کر بلانے پر ہنگامہ

وزیر اعلٰی ممتا بنرجی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کر واقعہ کی مذمت کی

کولکتہ :مغربی بنگال بی جے پی کارکنوںکا ا یک ویڈیو ان لائن وائرل ہورہا ہے جس میں پگڑی باندھے ایک آئی اے ایس افیسر کو وہ ”خالصتانی“ پکاررہے ہیں‘ منگل 20فبروری کے روز پیش آئے اس واقعہ سے ہنگامہ برپاہوگیاہے۔مذکورہ آفیسر جسپریت سنگھ جس کو مغربی بنگال کے دھماکھلی میں تعینات کیاگیا تھا تاکہ مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندھو ادھیکاری کو شمالی24پرگنا ضلع میں سندیشکھلی کا دورہ کرنے سے روکاجاسکے۔اس واقعہ پر سکھوں اور سیکولر ذہنیت کے حامل افراد نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میںافسر مذکور اپنی پگڑی کی وجہہ سے خالصتانی“ کہے جانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئےدیکھاجاسکتا ہے اور کہاکہ اس طرح کے تبصرے ان کے مذہب کے لئے ”ناقابل قبول“اور ”بے عزتی“ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا اگر وہ پگڑی نہ پہنتے تو کیاانہیں خالصتانی کہاجاتا‘اس بات پر زوردیاکہ ان کی مذہبی شناخت یا عقائد اوروابستگیوں کو قیاس آرائیوں کے لئے استعمال نہیں کیاجانا چاہئے۔شدید تبادلے خیال کے دوران ایک پولیس افیسر نے کہاکہ ”میں آپ کے عقیدے پر بات نہیں کررہاہوں۔آپ بھی نہ کریں۔بہرحال !مغربی بنگال کی وزیر اعلٰی ممتا بنرجی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *