قومی خبریں

خواتین

مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکرکا ایک ہفتہ کے اندر سی اے اے کے نفاذ کا دعویٰ

اپنے دعوےکے حق میں شانتنو ٹھاکرنےمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بات کا اعادہ کیا

نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ اگلے ایک ہفتے میں ملک میں سی اے اے نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹیج سے گارنٹی دے رہا ہوں کہ اگلے 7 دنوں میں نہ صرف بنگال میں بلکہ پورے ملک میںسی اے اے نافذ ہو جائے گا۔ شانتنو ٹھاکر جنوبی 24 پرگنہ کے کاک دوئیپ میں ایک جلسہ عام میں تقریر کر رہے تھے۔سی اے اے قانون کا مقصد پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت تین پڑوسی ممالک کی چھ کمیونٹیز کو تیز رفتاری سے شہریت فراہم کرنا ہے۔ سی اے اے قانون کو منظوری دے دی گئی ہے لیکن اس پر عمل آوری کے قوانین کو ابھی تک نوٹیفائی نہیں کیا گیا ہے اور بی جے پی لیڈر شانتنو ٹھاکر کے مطابق یہ اگلے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔
مغربی بنگال کے بن گاؤں سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن شانتنو ٹھاکر نے اپنےسی اے اےبیان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بات کا اعادہ کیا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں امت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سی اے اے کو نافذ کرے گی اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا ریمارکس ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر نشانہ تھا، جو سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *