قومی خبریں

خواتین

مرکزی وزیر صحت کی جانب سے کیرالہ میں نپاہ وائرس سے دو اموات کی تصدیق

صورتحال کا جائزہ لینے اور نپاہ وائرس انفیکشن سے نپٹنے میں ریاستی حکومت کی مدد کے لیے ماہرین کی ٹیم کیرالہ روانہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے منگل کو کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع سے نپاہ وائرس کی وجہ سے دو اموات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزکی طرف سے ماہرین کی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے اور نپاہ وائرس انفیکشن سے نپٹنے میں ریاستی حکومت کی مدد کے لیے کیرالہ بھیجی گئی ہے۔واضح ہو کہ پیر کو کوزی کوڈ سے بخار کے بعد دو “غیر فطری اموات” کی اطلاع ملی تھی ۔ اس سلسلے میںکیرالہ کے محکمہ صحت ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں میں سے ایک کے رشتہ دار بھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔ہلاکتوں کے بعد محکمہ صحت نے ضلع میں الرٹ جاری کر دیا۔
منڈاویہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کوزی کوڈ سے رپورٹ ہونے والی دو اموات نپاہ وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ماہرین کی ایک مرکزی ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاستی حکومت کو انفیکشن کے انتظام میں بھی مدد ملے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کیرالہ سے مزید چار لوگوں کے نمونے مہلک وائرس کی جانچ کے لیے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بھیجے گئے ہیں۔
پہلے دن میں کیرالہ حکومت نے کوزی کوڈ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ایک فیس بک پوسٹ میں، وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ ان کی حکومت ان دونوں اموات کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔کوزی کوڈ میں 2018 اور 2021 میںبھی نپاہ وائرس کی وجہ سے اموات کی خبر آئی تھی۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق نپاہ وائرس انفیکشن ایک زونوٹک بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔ یہ آلودہ کھانے کے ذریعے یا ایک شخص سے دوسرے میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔یہ متاثرہ لوگوں میںمتعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے، اس سے غیر علامتی (سب کلینیکل) انفیکشن سے لے کر شدید سانس کی بیماری اور مہلک انسیفلائٹس تک کی بیماریاں ممکن ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *