نئی دہلی: ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آخری آرام گاہ پہنچے۔ انہوں نے شدید بارش کے درمیان اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران رابرٹ واڈرا اور ان کے بیٹے بھی راہل گاندھی کے ساتھ موجود رہے۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی رہنما ان کے ساتھ موجود تھے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’آج ملک خیر سگالی کا دن منا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ہندوستان کے عظیم فرزند تھے۔ انہوں نے کروڑوں ہندوستانیوں میں امید کی کرن جگائی اور اپنے بے مثال تعاون سے ہندوستان کو 21ویں صدی میں لے گیا۔ ووٹنگ کی عمر کو 18 سال تک کم کرنے، پنچایتی راج کو مضبوط کرنے، ٹیلی کام اور آئی ٹی انقلاب، کمپیوٹرائزیشن پروگرام، مسلسل امن معاہدے، خواتین کو بااختیار بنانے، عالمی ویکسینیشن پروگرام اور جامع تعلیم پر زور دینے والی نئی تعلیمی پالیسی جیسے ان کے بہت سے خوش کن اقدامات ملک میں تبدیلی لائے۔ ہم ’بھارت رتن‘ راجیو گاندھی جی کو ان کی یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
No Comments: