قومی خبریں

خواتین

دہلی کے کوچنگ میں المناک حادثہ ۔تہہ خانہ میں پانی بھرنے سے تین بچوں کی موت

ریاستی وزیر آتشی نے چیف سکریٹری کوواقعہ کی تحقیقات شروع کرنے اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

نئی دہلی :دہلی کے اولڈ راجندر نگر واقع راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے بڑا حادثہ پیش آیاہے۔ کوچنگ سینٹر کے پانی سے بھرے تہہ خانے میں ڈوبنے سے دو طالبات اور ایک لڑکےکی موت ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، فائر ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ دہلی کی میئر شیلی اوبرائے اور مقامی ایم ایل اے بھی وہاں پہنچ گئے۔
تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ تہہ خانے میں لائبریری تھی۔ لائبریری میں عموماً 30 سے ​​35 بچے ہوتے تھے۔ میڈیاکی خبر کے مطابق اچانک تہہ خانے میں تیزی سے پانی سے بھرنے لگا۔ طلباء تہہ خانے میں بنچوں پر کھڑے تھے۔ تہہ خانے میں موجود شیشہ پانی کے دباؤ سے پھٹنے لگا۔دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے چیف سکریٹری نریش کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات شروع کریں اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔آتشی نے سوشل میڈیا ایکس پر اس واقعے کے بارے میں لکھا، “شام کو دہلی میں شدید بارش کی وجہ سے ایک حادثے کی خبر ہے۔ راجندر نگر میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے تہہ خانے میں پانی بھرنے کی خبر ہے۔ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف موقع پر موجود ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *