ایودھیا: ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کے لیے تقریباً تین ہزار امیدواروں نے پُجاری کے عہدے کے لیے درخواست دی ہے۔ان آسامیوں کا اشتہار شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ نے دیا تھا۔ ٹرسٹ نے انٹرویو کے لیے میرٹ کی بنیاد پر دو سوامیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔یہ انٹرویو مندر کے شہر کارسیوک پورم میں ہوگا۔ تین رکنی انٹرویو پینل میں ورنداون کے ہندو مبلغ جے کانت مشرا اور ایودھیا کے دو مہنت( متھلیش نندنی شرن اور ستیانارائن داس) شامل ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق انٹرویو پینل کو دو سو امیدواروں میں سےبیس امیدواروں کو منتخب کرنا ہے جنہیں چھ ماہ کی تربیت کے بعد مندر میں مختلف عہدوں کی ذمہ داریاں دے دی جائیں گی۔ٹرسٹ کے ٹریزرر گووند دیو گیری کے مطابق جن امیدواروں کا انتخاب نہیں ہوگا ،انہیں بھی ٹریننگ دےکر سرٹیفیکٹ دی جائےگی اور مستقبل میں جگہ نکلنے پر انہیں بحال کر لیا جائیگا۔
No Comments: