قومی خبریں

خواتین

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو جان سے مارنے کی دھمکی

سکھ فار جسٹس کے دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنوں نے 26جنوری کو گینگسٹرس کے ساتھ آنے کی وارننگ دی

نئی دہلی : خالصتان کے حمایتی اور سکھ فار جسٹس کے دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس نے 26 جنوری کو بھگونت مان پر حملہ کرنے کے لیے گینگسٹرس کے ساتھ آنے کے لیے کہا ہے۔خبروں کے مطابق گرپتونت سنگھ پنو نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے ذریعے گینگسٹرس کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے جانے سے ناراض ہو کر یہ دھمکی دی ہے۔ اس نے پنجاب پولیس کے ذریعے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی بہتری سے متعلق کیے جانے والے کوششوں کو غلط ٹھہرایا ہے۔پنو پنجاب میں گزشتہ دنوں ہوئے انکاؤنٹرس سے بھی سخت ناراض ہے۔ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس نے پنجاب کے گینگسٹروں کو اس سے رابطہ کرنے کے لیے کہا ہے۔ ویڈیو میں اس نے وزیر اعلیٰ کو دھمکی دی ہے کہ وہ 26 جنوری کو جہاں بھی پرچم کشائی کے لیے جائیں گے، ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ویڈیو میں پنّو نے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو سزا دینے کی بھی بات کی ہے۔
واضح رہے کہ گروپتونت سنگھ پنو اس سے قبل بھی کئی بار حملوں کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ پنچاب و ہریانہ کے کئی علاقوں میں خالصتانی نعرے لکھوانے میں بھی اس کا ہاتھ بتایا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل اس نے 13 دسمبر کو پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔ پنو بنیادی طور پر پنجاب کے امرتسر کے خان کوٹ کا رہنے والا ہے۔ وہ فی الحال امریکہ و کینیڈا کا بھی شہری ہے۔ پنو مسلسل خالصتان کی مانگ کرتا رہتا ہے اور دھمکی آمیز ویڈیو جاری کرتے ہوئے بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *