غازی آباد: غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جی-20 میٹنگ کے دوران دہلی بارڈر پر تمام گھروں کی کھڑکیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہی نہیں !لوگوں کو میٹنگ کے دوران تقریباً ایک ہفتے تک چھت پر نہ جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ غازی آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹس بھی دیا جا رہا ہےجس میں حکم نہ ماننے پر سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔
ہنڈن ایئر پورٹ کے سامنے والے گھروں کی کھڑکیاں بند کر دی جائیں گی۔ اس سلسلے میںغازی آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے زمینداروں کو نوٹس بھیجاہے۔ جی-20 کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام غیر ملکی مہمانوں کی پروازیں ہنڈن ہوائی اڈے پر اتریں گی۔ جی 20 کانفرنس کے دوران جب بیرون ملک سے لوگ آنا شروع ہوں گے تو سیکیورٹی اہلکار ان گھروں پر کڑی نظر رکھیں گے، لوگوں کو 6 سے 11 ستمبر تک گھروں کی چھتوں پر نہ چڑھنے کو کہا گیا ہے۔جی ڈی اے کے وی سی راکیش سنگھ کے حکم پر ایئر پورٹ کے اطراف کے مکانات کو نوٹس دینا شروع کر دیا گیا ہے۔ اگر لوگوں نے 6 ستمبر تک اپنے گھروں کی کھڑکیاں بند نہ کیں تو ان کے خلاف جی ڈی اے کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔
ہنڈن ایئرپورٹ سے لیکر یوپی گیٹ کے درمیان تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکار مہمانوں کی حفاظت کے لیے تیار رہیں گے۔ اس کے ساتھ سول ٹرمینل میں 3 سطح کا سیکیورٹی سسٹم بھی ہوگا۔ ڈی سی پی ٹرانس ہندن زون شبھم پٹیل کے مطابق اس بات کا پورا خیال رکھا جائے گا کہ ہوائی اڈے سے دہلی جانے والے غیر ملکی مہمانوں کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ 8 سے 10 ستمبر تک ہونے والی کانفرنس کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے اس روٹ پر ٹریفک کو ڈائیورزن بھی کیا جائے گا۔
No Comments: