
نئی دہلی ،16مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے پیر کو وارڈ نمبر 5 میں آنجہانی چودھری سکھرام پہلوان کی یاد میں بختاو ر پور کو تاج پور سے جوڑنے والی سڑک کے نام کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا ۔نے کہا کہ آنجہانی چودھری سکھرام پہلوان نے سماجی خدمت اور علاقے کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اس سڑک کا نام ان کے نام پر رکھنا رہائشیوں کے خراج تحسین اور ان کے لیے ان کے گہرے احترام کی علامت ہے۔
اس موقع پر شمال مغربی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ یوگیندر چندولیا ، نریلا کے ایم ایل اے، راجکرن کھتری ، ایم سی ڈی کی دیہی کمیٹی کے چیئرمین یوگیش رانا،کونسلر دنیش بھاردواج،شویتا کھتری اور ریتو، نامزد کو نسلر لکشمن آریہ اور بختاور پور وارڈ کے کونسلر اور نریلا زون کی وائس چیرپرسن جنتا دیوی موجود تھیں۔
No Comments: