
نئی دہلی،19مارچ (میرا وطن نیوز)
سیلم پورکے ایم ایل اے چودھری زبیر احمد نے جمعرات کو مرکزی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ایم آنند پرکاش کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ جس میں ایران میں جاری جنگی بحران کے درمیان پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباءکی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے معا ملے پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مشکل وقت میں ملک بھر کے ہزاروں خاندان گہری تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے شدید فکر مند ہیں اور ان کی خیریت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
میٹنگ میں تقریباً 6ہزار ہندوستانی طلباءکی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سے تقریباً 1700 طلبہ کو اب تک پوری حفاظت کے ساتھ نکالا جا چکا ہے۔ جو طلبہ رہ گئے ہیں ان کو بھی جلد از جلد پوری سیفٹی کے ساتھ ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں ۔ ایم ایل اے چودھری زبیر احمد نے ڈاکٹر ایم آنند پرکاش کی حکمت عملی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا
No Comments: