قومی خبریں

خواتین

سونے کی قیمت71 ہزار روپے فی 10 گرام سے اوپرپہونچی

جنوری سے اب تک قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ درج کیا گیا

نئی دہلی: مہنگی دھاتوں کے داموں میں اضافہ کے درمیان سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچتے ہوئے 71 ہزار روپے فی 10 گرام سے تجاوز کر گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت فی الحال 71700 روپے ہے اور اس میں جنوری سے اب تک 7700 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں، دوسری طرف چاندی کے دام بھی بڑھ رہے ہیں اور 800 روپے فی کلو کے اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت 84000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، مانگ میں اضافے کی وجہ سے پیر کو قومی راجدھانی دہلی کے صرافہ بازار میں سونا 350 روپے بڑھ گیا اور 71700 روپے فی 10 گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز نے یہ جانکاری دی۔ اس سال یعنی 2024 میں اب تک سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سال سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں سونا 71350 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *