Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جی-20 میٹنگ کو لیکرسوشل میڈیا پر دھماکہ خیز مادہ کی افواہ پھیلانے والاشخص گرفتار

کلدیپ ساہ نامی شخص نے ایکس پر گمراہ کن پوسٹ کردیا کہ ایک آٹو ڈرائیور پرگتی میدان کی طرف بندوق اور دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ جا رہا ہے۔

نئی دہلی :جی-20 میٹنگ کو لے کر سوشل میڈیا پر دھماکہ خیز مادہ کی افواہ پھیلانے والےشخص کو شمالی دہلی سے پولیس نے گرفتار کر لیا ۔گرفتار شخص نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک آٹو رکشہ بندوق اور دھماکہ خیز مادہ لے کر پرگتی میدان کی طرف جا رہا ہے۔ پرگتی میدان علاقہ نئی دہلی ضلع کے تحت آتا ہے، جسے جی-20 اجلاس کے لیے کنٹرل ایریا 1 میں رکھا گیا ہے اور علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی سی پی آؤٹر نارتھ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے 21 سالہ کلدیپ ساہ نامی شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’ایک آٹو ڈرائیور پرگتی میدان کی طرف بندوق اور دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ جا رہا ہے۔‘‘ ملزم نے آٹو رکشہ کا رجسٹریشن نمبر اور تصویر بھی شیئر کیا تھا۔پولیس ڈپٹی کمشنر (آؤٹر شمال) روی کمار سنگھ نے کہا کہ ٹوئٹ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ آٹو مالک کا پتہ لگایا گیا جو ایس ایس این پارک باشندہ گرمیت سنگھ کے نام پر پایا گیا۔ اس پتہ پر آٹو ڈرائیور ہرچرن سنگھ ملا جس نے بتایا کہ آٹو اس کے بھائی کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور وہ چاندنی چوک علاقے میں کپڑے لے جانے کے لیے آٹو کا استعمال کر رہا ہے۔
روی کمانے یہ بھی بتایا کہ اس کا آٹو کی پارکنگ کو لے کر اسی گلی میں رہنے والے کلدیپ ساہ نامی ایک شخص کے ساتھ تنازعہ چل رہا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ معاملے کی تصدیق کی گئی اور آٹو کی تلاشی بھی لی گئی جس میں کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی۔ اس کے علاوہ کلدیپ ساہ کے گھر پر اس سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی۔ پوچھ تاچھ کرنے پر ساہ نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ ٹوئٹ پوسٹ کیا ہے کیونکہ آٹو ڈرائیور نے اس کے گھر کے باہر آٹو پارک کیا تھا اور اس نے اُس سے کئی بارکہا تھا کہ وہ اس کے گھر کے باہر پارک نہ کرے۔یعنی پڑوسی کو پھنسانے کے چکر میں ساہ خود پھنس گیا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *