قومی خبریں

خواتین

نئی لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا آغاز پیر 24جون کو

بھرتری ہری مہتاب اسپیکر کے انتخاب تک اسپیکر کے فرائض انجام دینے کے لیے پروٹیم اسپیکر مقرر

نئی دہلی:لوک سبھا کا اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ نومنتخب ارکان پہلے دو روز تک حلف لیں گے۔ اگلے دن 26 جون کو لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور 27 جون کو صدر جمہوریہ کا خطاب ہوگا۔3جولائی تک یہ اجلاس چلے گا۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھرتری ہری مہتاب کو اٹھارویں لوک سبھا کے اسپیکر کے انتخاب تک اسپیکر کے فرائض انجام دینے کے لیے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔ مہتاب نے اوڈیشہ کے کٹک سے جیت درج کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں انہوں نے بی جے ڈی کے سنت روپ کو ہرایا ہے۔ بھرتری ہری انتخابات سے قبل ہی بی جے ڈی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔اس کے علاوہ صدرجمہوریہ نے نو منتخب لوک سبھا ممبران سریش کوڈی کنل، تھالی کوٹائی راجوتیور بالو، رادھا موہن سنگھ، فگن سنگھ کلستے اور سدیپ بندیوپادھیائے کو حلف دلانے میں پروٹیم اسپیکر کی مدد کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ صدر جمہوریہ نے لوک سبھا کے رکن بھرتری ہری مہتاب کو لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب تک اسپیکر کے فرائض انجام دینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 95(1) کے تحت پرو ٹیم اسپیکر مقرر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 99 کے تحت سریش کوڈی کنل، تھلک کوٹائی راجوتیور بالو، رادھا موہن سنگھ، فگن سنگھ کلستے اور سدیپ بندیوپادھیائے کو نو منتخب امیدواروں کو حلف دلانے میں پرو ٹیم اسپیکر کی مدد کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *