قومی خبریں

خواتین

رام مندر کے دروازے23 جنوری سے عوام کے لیے کھل جائیں گے

افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ شریک ہونگے

نئی دہلی :آئندہ 22جنوری کو رام مندر کا افتتاح ہو گا اور 23 جنوری سےاس کے دروازے عوام کے لیے بھی کھل جائیں گے۔شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہاکہ 22 جنوری کو مندر کے افتتاح کے اگلے ہی دن یعنی 23 جنوری سے عوام کو بھگوان رام کی زیارت کی اجازت دے دی جائے گی۔ ایودھیا میں اچانک بڑی بھیڑ سے بچنے کے لیے مختلف ریاستوں کی عوام سے الگ الگ دن مندر پہنچنے کی اجازت دی گئی ہے۔چمپت رائے نے اپنے بیان میں یہ بھی جانکاری دی کہ مندر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، گورنر اور سبھی ٹرسٹی رام مندر کے آنگن میں موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر معزز اشخاص بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب کے گواہ بنیں گے۔
چمپت رائے کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق افتتاحی تقریب کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسپیشل ٹینٹ سٹی بسائی گئی ہے۔ ٹھنڈ کے موسم کو دیکھتے ہوئے ایئر ٹائٹ ٹینٹس میں ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ یہ سہولت ایودھیا پہنچنے والے رِشی منیوں، سَنتوں اور عام بھکتوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر، چھوٹے اسپتال، دوائیں اور کسی بھی ایمرجنسی حالت سے نمٹنے کے لیے ایمبولنس و دیگر وسائل بھی موجود رہیں گے۔ 24 گھنٹے چلنے والے ہوٹل اور 2000 سے زیادہ بیت الخلاء کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مندر ٹرسٹ کے مطابق اس طرح کی ہر تیاری کو 15 جنوری تک آخری شکل دے دی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *