قومی خبریں

خواتین

منی پورمیں مشکوک انتہا پسندوں کے ذریعے اغوا سابق فوجی کی لاش برآمد

منی پور کے شانتی پور علاقے میں 7 ستمبر کو مشکوک اتنہاپسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے فوج کے سبکدوش ایک جوان کی لاش دو دنوں کی تلاشی مہم کے بعد مل چکی ہے۔ اس معاملے میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ لم لال ماٹے کی لاش پیر کو امپھال مغرب اور کانگپوکپی ضلع کے درمیان ایک سرحدی علاقے میں ملی۔ حالانکہ پولیس کے ذریعہ ابھی تک موت کی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔
مارے گئے سابق فوجی کے بیٹے تھانگ مِن لُن ماٹے نے کانگپوکپی ضلع کے گمنوم ساپرمینا پولیس تھانہ میں اطلاع اول درج کرائی تھی۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے والد کا مشکوک انتہاپسندوں نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اتوار کو شانتی پور میں گھریلو سامان خریدنے گئے تھے۔ تھانگ مِن لُن نے ایف آئی آر میں کہا “آج (پیر) مجھے سوشل میڈیا کے توسط سے پتہ چلا ہے کہ میرے والد کا کُماؤ علاقے میں قتل کر دیا گیا۔” سبکدوش فوجی کے بیٹے نے اپنے والد کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *