قومی خبریں

خواتین

نائیڈو کی گرفتاری کے خلا ف آندھرا میں ٹی ڈی پی کا مظاہرہ

سابق وزیر اعلیٰ کولے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کر نے والوں پر لاٹھی چار ج میں کئی کارکنان زخمی

امراوتی: پولیس نے چلکالوریپیٹ میں ٹی ڈی پی کے متعدد کارکنوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب انہوں نے اپنے لیڈر اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کو لے جانے والی پولیس گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔نائیڈو کو گرفتاری کے بعد نندیال سے وجئے واڑہ لایا جا رہا تھا ۔ہجوم کو منتشر کرنے کے لئےپولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا جس کے نتیجے میں کچھ ٹی ڈی پی کارکنان کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے والے چند میڈیا اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق پالناڈو ضلع کے چلکالوریپیٹ میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب خواتین سمیت ٹی ڈی پی کے حامیوں کی بڑی تعداد نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے ہائی وے پر بیٹھ گئی۔ احتجاج کی وجہ سے زبردست ٹریفک جام ہوگیا اور نائیڈو کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی کو آدھے گھنٹے سے زیادہ رکنا پڑا۔بالاخرنائیڈو خود گاڑی سے نیچے اترے اور اپنے حامیوں سے قافلے کے لیے راستہ صاف کرنے کی درخواست کی۔
ٹی ڈی پی لیڈر کی گرفتاری کے بعد پارٹی کے کارکنوں نے زبردست احتجاج شروع کر دیا ہے۔ چونکہ نائیڈو کو نندیال سے بذریعہ سڑک لایا جا رہا تھا،اس لئے ٹی ڈی پی کارکن احتجاج کرنے کے لیے راستے میں کئی مقامات پر جمع ہو گئےاور پولیس کو کئی جگہوں پر روکاوٹوں کا سامناکرنا پڑا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *