قومی خبریں

خواتین

یہودیوں کے خلاف سنجے راوت کے تبصرے پر اسرائیل کاا حتجاج

وزارت خارجہ کو سخت الفاظ پر مبنی وربل نوٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے نام خط

نئی دہلی :شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت کے یہودیوں اور ہٹلر پر کیے گئے ٹویٹ کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے نے یہودی فرقہ کے خلاف قتل عام کو درست قرار دینے والےتبصرے کے لئے سنجے راوت کے خلاف وزارت خارجہ کو سخت الفاظ پر مبنی وربل نوٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط بھیجکر احتجاج درج کرایاہے ۔در اصل سنجے راوت نے ایک ٹوئٹ کیا تھاجس میں لکھا تھا کہ ہٹلر یہودی برادری سے اتنی نفرت کیوں کرتا تھا! یہ بات اب سمجھ میں آتی ہے۔ سنجے راوت نے یہ ٹوئٹ اس ٹوئٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کیا تھاجس میں الشفاء ہسپتال میں نومولود بچوں کا حال بیان کیا گیا تھا۔سنجے راوت کے اسی ٹوئٹ پر اسرائیلی سفارت خانے نے اعتراض درج کراتے ہوئے وزارت خارجہ کو وائس نوٹ اور اوم برلا کو خط بھیجا ہے۔
واضح ہو کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے جنگ جاری ہے۔ اس میں 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تباہی مچا ئی ہوئی ہے۔ جنگ کے دوران الشفاء ہسپتال پر بھی میزائل داغے گئے۔ کئی لوگوں نے ہسپتال کے حالات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیاہے۔بتایا گیا کہ اسرائیل نے الشفاء میں بچوں کو جس انکیوبیٹر میں رکھا گیاتھا اس کی بجلی کاٹ دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مسلح افواج نے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیل کی طرف سے کہا گیا کہ حماس کے دہشت گرد ہسپتال کی آڑ میں حملے کر رہے ہیں، اس کے نیچے ایک سرنگ بنائی گئی ہےاوروہاں ہتھیاروں کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں گھروں پر چھاپہ مارا تو بچوں کے بستروں کے نیچے سے راکٹ اور گھروں میں میزائل ملے۔

1 Comment:

One response to “یہودیوں کے خلاف سنجے راوت کے تبصرے پر اسرائیل کاا حتجاج”

  1. Avatar Abdul Hashim says:

    بہترین رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *