قومی خبریں

خواتین

مسلم نوجوانوں کوپیٹنے کے معاملے میں پولیس اہلکاروں کی سزا پر روک

سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے اپیل منظور کرتے ہوئے پولیس کے روئے پر تنقید بھی کی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات کے کھیڑا میں کچھ مسلم نوجوانوں کو سرعام ستون سے باندھ کر مارنے والے چار پولیس اہلکاروں کو سنائی گئی 14 دن کی قید کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی اکتوبر 2022 میں گربا کی تقریب پر مسلمانوں کی جانب سے کی گئی مبینہ پتھربازی کی پاداش میں کی تھی۔اس معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کو 14 دن قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف پولیس اہلکاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سزا پر روک لگا دی ہے۔ تاہم ججز نے پولیس کے رویے پر تنقید کی۔
خیال رہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ سال اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پولیس اہلکاروں کو 14 دن قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے علاوہ تمام ملزم پولیس اہلکاروں پر دو دو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 6 ماہ تک کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔ تاہم فیصلے کے بعد ملزم پولیس اہلکاروں کے وکیل نے ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے اسے تین ماہ کے لیے روک دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *