نئی دہلی : حضرت نظام الدین سے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن جانے والی شتابدی ٹرین پر پتھراؤ کی خبرہے۔ یہ پتھراؤ سیتھولی سندل پور کے درمیان ہوا جس سے ٹرین کا شیشہ ٹوٹ گیا اور ریلوے انتظامیہ نے جھانسی اسٹیشن پر شیشے بدل کر ٹرین کو روانہ کیا۔محکمہ ریلوے نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس نے بھی اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔ آر پی ایف ملزم کی تلاش میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں ٹرینوں پر پتھراؤ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آر پی ایف نے حال ہی میں بھوپال سے نئی دہلی کے درمیان چلنے والی ہندوستان کی جدید ٹرین وندے بھارت پر پتھراؤ کرنے والے نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے یہ جاننا ضروری ہے کہ پتھر پھینکنے کی وجہ کیا تھی اور کیا اس میں کوئی گینگ ملوث ہے۔ پولیس وندے بھارت پر پتھراؤ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنا چاہتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وندے بھارت پر پتھراؤ کے واقعات اپریل کے مہینے سے شروع ہوئے تھے۔ تب سے اب تک وندے بھارت کی کھڑکی 35 بار ٹوٹی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 13 اگست کو ان پٹ موصول ہوا تھا کہ گوالیار مورینہ کے درمیان وندے بھارت پر ایک لڑکے نے پتھراؤ کیا۔
No Comments: