نئی دہلی ،27مارچ (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے اپیل کی کہ فضول خرچیوں سے اجتناب کریں اور تعمیری کاموں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر ہندوستان میں گنگا جمنی تہذیب اخوت اور محبت کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے ۔
ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے راجستھان میں جے پور میں عیدگاہ سے جب مسلمان نماز ادا کر کے واپس ہو رہے تھے تو برادرانِ وطن نے ان پر گلاب کے پھول برسائے اور مبارکباد پیش کی پنجاب میں لدھیانہ میں مالیر کوٹلہ میں اور کئی مقامات پر سکھ بھائیوں نے عید گاہ میں جا کر مسلم بھائیوں کو مبارکباد پیش کی۔ سہارنپور میں انبالہ روڈ پر واقع عید گاہ کے قریب گرو نانک بوائز انٹر کالج کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا جہاں وضو اور نماز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اس طرح کے روح پرور مناظر بہت سے مقامات پر نظر آئے عید الفطر کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند، نائب صدر جمہوریہ ہند اور وزیراعظم نے اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
مفتی مکرم احمد نے دہلی کے اتم نگر علاقے میں بھی ماحول پرسکون رہااور حسب سابق عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا شر پسند عناصر نے کچھ امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں ناکام بنا دیا ۔ مفتی مکرم نے کہا شر پسند عناصر ملک کا ماحول بگاڑنا چاہتے ہیں لیکن عوام کی اکثریت ان کے ساتھ نہیں ہے ہمیں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ملک کی آزادی کو 80 برس ہونے والے ہیں ان شاءاللہ یہ لوگ ہمیشہ ناکام رہیں گے اور سیکولرزم کا بول بالا رہے گا۔
مفتی مکرم نے کہا کہ گجرات قانون ساز اسمبلی نے اپوزیشن پارٹےوں کی شدید مخالفت کے باوجود ےکساں سول کوڈ بل2026 منظور کر لےا ےہ بہت افسوس کی بات ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہےں ۔پرسنل لا مےں مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔آئےن نے ہر شہری کو اپنے مذہب کے مطابق رہنے کا حق دےا ہے تو اس کو سب کو ماننا چاہئے۔

No Comments: