قومی خبریں

خواتین

کنگنا رناوت کو نازیبا تبصرہ کیس میں خصوصی عدالت کا نوٹس

کسانوں اور مہاتما گاندھی کے حوالے سے توہین آمیز بیان پر عرضی کی سماعت -28 نومبر تک جواب دینے کی مہلت

کسان تحریک کے دوران بیان بازی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے کے معاملے میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت مشکلوں میں پھنستی نظر آ رہی ہیں۔ آگرہ کی عدالت نے انہیں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ کنگنا کے خلاف وکیل رما شنکر شرما نے خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا، جس کی سماعت منگل کو ہوئی۔مدعی وکیل رما شنکر شرما کی طرف سے وکیلوں کی بحث سننے کے بعد خصوصی عدالت کے جج انوج کمار سنگھ نے کنگنا رانوت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اپنا موقع پیش کرنے کے لیے 28 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔
وکیل رما شنکر شرما نے 11 ستمبر 2024 کو خصوصی عدالت، ایم اپی – ایم ایل اے کے سامنے ایک درخواست دی تھی۔ اس میں الزام لگایا تھا کہ 26 اگست 2024 کو کنگنا رانوت کے ذریعہ دہلی بارڈر پر دھرنا پر بیٹھے کسانوں کے لیے نازیبا تبصرہ کیا گیا۔ اس درخواست میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے سلسلے میں بھی توہین آمیز باتیں کہنے کا کنگنا پر الزام لگایا گیا تھا اور ان بیانات کو پورے ملک کے عوام کی توہین بتاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *