لدھیانہ۔: شیوسینا کے ایک لیڈر پر یہاں چار افراد نے تلواروں سے حملہ کیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔سویدنا ٹرسٹ کے بانی صدر رویندرا رورہ کی چوتھی برسی تقریب میں شرکت کے بعد لوٹتے وقت سیول ہاسپٹل کے قریب شیوسینا لیڈر سندیپ تھاپر پر حملہ اس وقت کیا گیا جب ٹرسٹ کے آفس سے باہر نکل رہے تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ چار نہنگ جنگجو ٹرسٹ آفس کے باہر منتظر تھے، تھاپر پر تلواروں سے حملہ کیا۔تھاپر کو فوری ہاسپٹل روانہ کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی۔ حملے کے وقت تھاپر کا سیکوریٹی عملہ وہاں موجود تھا۔
No Comments: