قومی خبریں

خواتین

دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں کڑاکے سردی جاری

گھنے کہرےکی وجہ سے ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کی آمدورفت بری طرح متاثر

نئی دہلی: راجدھانی دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں کڑاکے سردی اور کہرے کا سلسلہ جاری ہے۔ کہرے کا اثر ریلوے اور ہوائی خدمات پر خاص طور سے پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہیں۔گھنے کہرے سے روڈ ٹرانسپورٹ، ٹرینیں اور ہوائی خدمات ہنوز متاثر ہیں۔ یوں تو ملک کی بیشتر ریاستوں پر اس کا اثر پڑا ہے لیکن شمالی ہند پر کچھ زیادہ ہی ہے۔ خبر کے مطابق گھنے کہرے کی وجہ سے شمالی ہند کی تقریباً 28 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوائی خدمات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ملی اطلاع کے مطابق جو 28 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں ان میں سے بیشتر ایک گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں منگل (23 جنوری 24) کو کم از کم درجۂ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سیلسیس رہا۔ ملک کے الگ الگ حصوں سے دہلی آنے والی 28 ٹرینیں 1 سے 6 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ راجدھانی دہلی میں کڑاکے کی سردی اور گھنے کہرے نے لوگوں کی مشکلیں بڑھا رکھی ہیں۔ دہلی میں حدِنگاہ 50 میٹر تک درج کی گئی ہے۔ کچھ علاقوں میں یہ 200 میٹر تک بھی ہے۔ دہلی میں درجۂ حرارت 8 ڈگری سیلسیس ہے اور اس کے ساتھ ہی اے کیو آئی کی سطح 379 تک ہے جو خراب کے زمرے میں آتا ہے۔
اجستھان کے کچھ حصوں میں خون کو منجمد کر دینے والی سردی کا دور جاری ہے، جہاں سیکر ضلع کے فتح پور میں کم از کم درجۂ حرارت 1.6 ڈگری اور الور میں 2.8 ڈگری رہا۔ ریاست کے دیگر حصوں میں سرد لہر کی صورت حال ہنوز بنی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم از کم درجۂ حرارت کرولی میں 3.3 ڈگری، پلانی میں 3.6 ڈگری، بھیل واڑو میں 4، انتا (باراں) میں 4.4، سیکر میں 4.5، گنگا نگر میں 5، چتور گڑھ اور بیکانیر میں 5.5 ڈگری درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگریا (ہنومان گڑھ) میں 5.6، جالور میں 5.8 اور ڈبوک (ادئے پور) میں 5.9 ڈگری رہا۔ دیگر شہروں میں رات میں درجۂ حرارت 6 ڈگری سے اوپر رہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *