Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نہیں رہے

اسٹوڈنٹ لیڈر کے طور پرکیریر شروع کرنے والےرہنما کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

نئی دہلی: بہار سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی کا انتقال ہوگیا وہ کینسر میں مبتلا تھے۔ بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے ایکس پر یہ اطلاع دی۔انہوں نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور سابق رکن راجیہ سبھا سوشیل کمار مودی کے کے انتقال پر وہ خراج عقیدت پیش کرتےہیں۔واضح رہے کہ سوشیل مودی نے گزشتہ ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے کینسر سے لڑ رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ میں اب سب کو اس کی اطلاع دے دیں۔سشیل کمار نے اپنا سیاسی کیریئر پٹنہ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر شروع کیا تھا وہ 1973 میں پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سکریٹری بنے۔ جبکہ لالو پرساد یادو جو بعد میں ان کے سب سے بڑے سیاسی حریف بن کر سامنے آئے، اس وقت یونین کے صدر تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *