قومی خبریں

خواتین

منی لانڈرنگ کیس میں سنجے سنگھ کونہیں ملی ضمانت

ملزم سے سرکاری گواہ بنے دنیش اروڑا اور دیگر گواہوں کے بیانات میں تضاد

نئی دہلی :آج دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے میں سنجے سنگھ کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا اور ضمانت کی عرضی خارج کر دی گئی۔اس سے قبل جمعرات کو عدالت نے اپنی کارروائی ملتوی کر دی تھی اور کہا تھا کہ وہ سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پر 22 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی۔ ضمانت عرضی پر بحث کے دوران سنجے سنگھ کے وکیل نے کہا تھا کہ عآپ رکن پارلیمنٹ کو رشوت دینے کے بارے میں ملزم سے سرکاری گواہ بنے دنیش اروڑا اور دیگر گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔دوسری طرف ای ڈی نے عآپ رکن پارلیمنٹ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانچ ابھی چل رہی ہے۔ اگر انھیں ضمانت پر رِہا کیا گیا تو وہ جانچ میں رخنہ ڈال سکتے ہیں، ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں اور گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ 22-2021 کی آبکاری پالیسی بنانے اور نافذ کرنے میں سنجے سنگھ نے اہم کردار نبھایا جس سے کچھ شراب مینوفیکچررس، ہول سیل فروخت کنندگان اور خوردہ فروخت کنندگان کو فائدہ ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *