قومی خبریں

خواتین

آرایس ایس کو پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ذات پات کی مردم شماری پر اعتراض نہیں

نئی دہلی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے آج کہا کہ اگر پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے تو اُسے اِس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن اِس چیز کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔سنگھ پریوار نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کے اس تبصرہ کی اہمیت کو بھی گھٹاکر پیش کرنے کی کوشش کی کہ پارٹی کو اب کسی نظریاتی سرپرست کی ضرورت نہیں اور کہا کہ یہ ”خاندانی (آپسی) معاملہ“ ہے اور اندرونی طور پر اسے سلجھالیا جائے گا۔
پلکڑ میں اپنی کوآرڈنیشن کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر آر ایس ایس کے قومی میڈیا انچارج سنیل امبیکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوسماج میں ذات پات اور اِس سے متعلق رشتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ قومی یکجہتی اور سالمیت کے نقطہ نظر سے بھی یہ چیز اہمیت کی حامل ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *