قومی خبریں

خواتین

حرمین میں نئے مستقل ائمہ کی تقرری کو شاہی منظوری

ریاض : مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نئے اماموں کی مستقل تقرری کو شاہی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت دینی شعبے کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے اماموں کی تقرری پر شاہی منظوری کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں دو امام شیخ بدر الترکی اور شیخ ڈاکٹر الولید الشمسان کی تقرری ہوئی ہے جبکہ مسجد نبویؐ میں بھی دو امام شیخ ڈاکٹر محمد برہجی اور شیخ ڈاکٹر عبد اللہ القرافی کی تقرری کو منظوری دی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *