
نئی دہلی،16مارچ (میرا وطن نیوز)
فصیل بندشہر ترکمان گیٹ علاقے کے سماجی کارکنان پر مشتمل ایک وفدنے ایران کلچر ہاﺅس کا دور ہ کر کے اسلامی جمہوبریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرہندوستان میں ان کے نمائندے ڈا کٹر عبد المجید حکیم الہٰی سے اظہار تعزیت کیا ۔اراکین وفد میںسماجی کارکن نعیم ملک، سو شل ورکراور آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی، شمس الدین ملک، محمد اسحاق، محمد دانش اور دیگر شمال تھے ۔
آج نئی دہلی میں ایران کلچر ہاو ¿س کا دورہ کیا اور ہندوستان میں ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے ڈا کٹر عبدالمجید حکیم الٰہی سے ملاقات کی۔ وفد نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کی ثابت قدم قیادت، جبر کے خلاف مزاحمت اور انصاف کے لیے عزم کی میراث دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
No Comments: