قومی خبریں

خواتین

عاشق جوڑے کی پٹائی پر مغربی بنگال کے گورنر کے ذریعے رپورٹ طلب

ریاست کےالمناک واقعے پربی جے پی کے ساتھ ساتھ سی پی ایم نے بھی ممتا بنرجی حکومت کو نشانہ بنایا

کلکتہ : بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ایک جوڑے کو سرعام کوڑے مارنے سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔راج بھون کے مطابق بوس نے اس واقعہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور اس کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ایک ویڈیو میںترنمول کانگریس لیڈر کو ایک پریمی جوڑے کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مرد اور عورت کو اس وقت تک مارا پیٹا جا رہا ہے جب تک کہ وہ اپنے ہوش و حواس سےکھونہیں جاتے ہیں ۔اس سلسلے میں تجمل نامی شخص کو اتوار کی سہ پہر گرفتار کرلیا گیا ہےکیونکہ حملہ کی ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے از خود شکایت درج کرائی تھی۔مقامی ترنمول کانگریس کے حمیدالرحمٰن نے اس واقعہ پر معافی مانگی ہے۔ حمیدالرحمٰن اور ضلع ترنمول کے صدر کنہیالال اگروال دونوں نے اس واقعہ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔
حمید الرحمن نے کہا کہ سالیشی سبھا [کمیونٹی میٹنگ] اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلائی گئی تھی۔ لیکن وہاں جو کچھ ہوا وہ ظلم و تشددکے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ہم نے ان لوگوں کی سرزنش کی ہے جنہوں نے ایسی حرکت کی ہے۔ترنملو کانگریس کے لیڈر اگروال نے کہا کہ تجمل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ریاست کی اہم اپوزیشن، بی جے پی کے ساتھ ساتھ سی پی ایم نے اس واقعہ پر ممتا بنرجی حکومت کو نشانہ بنایا۔چوپڑا کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی انتظامیہ نے ریاست بھر میں سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر مہم چلائی تھی۔ جمعہ اور اتوار کے درمیان کلکتہ میں دو سمیت لنچنگ کے کم از کم تین واقعات رونما ہوئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *