قومی خبریں

خواتین

دہلی-یوپی سمیت شمالی ہند کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: دہلی-یوپی سمیت شمالی ہند کے کئی علاقوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی این سی آر میں رات کو ہوئی بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا شدید مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور لوگوں کو نکلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چھتیس گڑھ میں بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تین دنوں تک بارش سے راحت نہیں ملنے والی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی، اترپردیش، بہار، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ سمیت 19 ریاستوں میں شدید بارش کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بھی 15 ستمبر تک جم کر برسات ہونے والی ہے۔ 15 سے 17 ستمبر تک چھتیس گڑھ میں، وسطی مہاراشٹر میں 12 ستمبر کو، آسام اور میگھالیہ میں 13 اور 14 ستمبر تک خوب بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں بھی 15 ستمبر تک الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔اتراکھنڈ کے پہاڑی اضلاع میں شددید بارش ہونے کی امید ہے۔ محکمہ سائنس سنٹر نے دہرادون سمیت ہریدوار، پوڑی، باگیشور، نینی تال، چمپاوت اور اُدھم سنگھ نگر ضلع میں بجلی چمکنے کے ساتھ طوفانی بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اُتر کاشی، ٹہری، چمولی، رودرپریاگ، الموڑا اور پتھوراگڑھ ضلع میں بھی بارش کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *