رائے بریلی : گاندھی خاندان کی روایتی سیٹ رائے بریلی سے پہلی بار لوک سبھا الیکشن لڑ رہے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کل ملکیت 20 کروڑ روپے ہے۔گاندھی نے جمعہ کو رائے بریلی سے اپنےکاغذات نامزدگی میں آمدنی کی تفصیلات میں اپنی منقولہ جائیداد 9 کروڑ روپے سے زیادہ اور غیر منقولہ اثاثہ 11 کروڑ روپے بتائی ہے۔ گاندھی کیمبرج یونیورسٹی سے ایم فل ہیں۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ نے اپنی سالانہ آمدنی 22 لاکھ روپے سے زیادہ ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے منقولہ اثاثے ایک کروڑ روپے سے زیادہ اور بیوی کے منقولہ اثاثے 34 لاکھ روپے سے زیادہ ظاہر کیے ہیں۔انہوں نے اپنے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بتائی ہیں۔ دنیش پرتاپ سنگھ کی اعلیٰ تعلیم گریجویشن ہے۔
راہل گاندھی کے تجویز کنندگان پنکج تیواری، محمد الیاس عرف منی، سشیل کمار پاسی اور اجے پال سنگھ ہیں، جب کہ دنیش پرتاپ سنگھ کے تجویز کنندگان بدھی لال پاسی، ستیندر کمار، انجلی موریہ اور گریش نارائن پانڈے ہیں۔راہول گاندھی کے ساتھ آنے والی سپریا شرینیت نے کہا کہ مودی حکومت نے دس سال سے کوئی کام نہیں کیا لیکن وزیر اعظم مودی نے ناشائستہ زبان استعمال کی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت راہل گاندھی کے اتر پردیش کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے سے بری طرح خوفزدہ ہے۔ اس لیے ان کے وزراء خوف کے مارے راہل گاندھی کا نام جپ رہے ہیں۔
No Comments: