قومی خبریں

خواتین

ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت

عدالت عالیہ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگادی

رانچی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔عدالت نے شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چائیباسا ضلع میں واقع ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف 27 فروری کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اس پر روک لگانے کے لئے راہل گاندھی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔راہل گاندھی کے خلاف چائیباسا کے رہائشی پرتاپ کٹیار نامی شخص کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سال 2018 میں کانگریس کے اجلاس کے دوران بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کیا گیا تھا تھا۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس میں کوئی قاتل قومی صدر نہیں بن سکتا۔ کانگریس کے لوگ کسی قاتل کو قومی صدر کے طور پر قبول نہیں کر سکتے، یہ بی جے پی میں ہی ممکن ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *