نئی دہلی :اس سال 26 جنوری کو ’کرتویہ پتھ‘ پر 75ویں یومِ جمہوریہ تقریب بہت اہم ثابت ہونے والی ہے۔ فرانسیسی صدر امینوئل میکروں اس تقریب میں جہاںمہمانِ خصوصی ہونگے وہیں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں فرانسیسی فوج بھی حصہ لے گی۔ فرانسیسی فوج کی 95 رکنی ٹیم پہلے ہی ہندوستان پہنچ چکی ہے اور وجئے چوک پر پریڈ کی تیاریاں کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یومِ جمہوریہ تقریب میں دو فرانسیسی رافیل جنگی طیارے کرتب دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ ایک فرانسیسی ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور فرانسیسی فوج کی 95 رکنی ٹکڑی بھی اس موقع پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے۔ فرانسیسی غیر ملی فوج کو دنیا کی سب سے ایلیٹ فوج تصور کیا جاتا ہے۔ یہ اپنی خاص ٹریننگ اور دنیا بھر میں اپنی مہموں کے لیے مشہور ہے۔ زمین پر فرانس کی بری فوج کے علاوہ ایئر اینڈ اسپیس فورس (فضائی اور خلائی فورس) آسمان میں کرتب دکھاتی نظر اائے گی۔ فرانسیسی فضائی و خلائی فورس نے 75ویں یومِ جمہوریہ پریڈ سے قبل ہفتہ کے روز قومی راجدھانی کے ’کرتویہ پتھ‘ کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل میں حصہ بھی لیا۔
اس سے قبل ڈیفنس سکریٹری گریدھر ارمانے نے جمعہ کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ یوم جمہورہی پریڈ میں فرانس کی 95 رکنی مارچنگ ٹیم اور 33 رکنی بینڈ ٹیم بھی حصہ لیں گی۔ گریدھر نے مزید کہا کہ فضائیہ کے طیارہ کے ساتھ ایک ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارہ اور فرانسیسی فضائیہ کے دو رافیل جنگی طیارے فلائی پاسٹ میں حصہ لیں گے۔
No Comments: