
نئی دہلی ،7 مارچ (میرا وطن)
مسلم پولیٹیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے ایران کے شہید روحانی پیشوا اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت اور تعزیت پیش کرنے کے لیے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں 8مار چ دوپہر2 بجے عوامی تعزیتی جلسے کا انعقاد عمل میں آئے گا، جس میں ملک کی معروف سیاسی، سماجی ،دینی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندے شرکت فرما کر شہید رہنما کے خدمت میں بلا لحاظ تفریق مذہب و ملت خراج عقیدت پیش کریں گے۔
کونسل کے صدر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اس جلسے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ دنیا ظالم و مظلو م کے خیمے میں بنٹتی چلی جا رہی ہے اور عوامی مفاد اور جمہوری اقدار کا لحاظ کیے بغیر ملکوں کے سربراہان تک محفوظ نہیں رہے ہیں، دنیا بھر کے انصاف پسند اور مظلوم طبقات کی نمائندگی کرنے والے افراد ،تنظیموں،اداروں کو متحدہ طور پر ظلم کے خلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے۔ اس موقع پر مذہبی مسلکی سماجی سیاسی اور قومی شناخت سے اوپر اٹھ کر مشترکہ بنیادوں پر ظلم اور ناانصافی کے خلاف اقدا مات کی ضرو ر ت ہے۔ڈاکٹر رحمانی نے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پروگرام میں شرکت فرمائیں۔
No Comments: