Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف بی ایچ یو میں احتجاج

یونیورسیٹی کیمپس میں دو ہزار سے زائد طلباء احتجاج پر بیٹھے

وارانسی: وارانسی کی کاشی ہندو یونیورسٹی میں ایک بار پھر ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دیر رات آئی آئی ٹی بی ایچ یو کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کے بعد طلباء میں غصہ ہے۔ کیمپس میں دو ہزار سے زائد طلباء احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ طالبہ رات میں اپنے دوست کے ساتھ گھوم رہی تھی کہ اگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ کے قریب باہر کے کچھ نوجوانوں نے انہیں گھیر لیا۔ طلباء کو الگ کر دیا گیا، اس کے کپڑے اتارے گئے اور تصاویر کھینچی گئیں۔ طالبہ پر حملہ کرنے کے بعد اس کا موبائل بھی چھین لیا گیا۔ کالج کے طلبہ کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو جمعرات کو ہزاروں طلبہ نے کیمپس میں مظاہرہ کیا۔
طلباء نے ملزم نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ کیمپس میں رات کے اوقات میں باہر کی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے۔ اس کے علاوہ پورے کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ واقعے پر سخت اور فوری کارروائی کی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *