قومی خبریں

خواتین

آگرہ میں روز افطار پروگرام میں ہندو مسلم اتحاد کی نمایاں مثال

سب نےمل کرافطارکیا اور ملک میں امن و امان اور ترقی کے لیے دعا کی

رمضان المبارک میں روزہ افطار کا اہتما م عام بات ہے ،پورے ماہ افطار کی دعوتوں کا اہتمام جاری رہتا ہے لیکن اس سال آگرہ میں ایک ایسے روز افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہندو مسلم اتحاد کی نمایاںمثال دیکھنے کو ملی ۔ سب نے مل افطار کیا اوراللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھا کر ملک میں امن و سلامتی کی دعا کی۔آگرہ کے فوارہ میں واقع آستانہ عالیہ قادریہ میںاس روز افطار پروگرام کا اہتمام سید سنوان احمد شاہ کی جانب سے کیا گیاتھا ۔ جس میں شہر کے ہندو اور مسلم بھائی چارے کی نمایاںمثال دیکھنے کو ملی۔ مغرب کی نماز کے وقت سب نے مل کر افطار کیا، اس کے بعد مسلمانوں نے نماز ادا کی اور دعا کے وقت ہندوئوں اور مسلمانوں نے مل کر ملک میں امن و امان اور ترقی کے لیے دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *