Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوم عاشورہ پرپورے ملک میں جلوس اور تعزیے نکالے گئے

قومی راجدھانی میں پرانی دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع شیعہ جامع مسجد سے ماتمی جلوس برآمد ہوا

نئی دہلی :آج یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس اور تعزیے نکالےپورے ملک میں نکالے گئے۔ راجدھانی دہلی میں بھی یوم عاشورہ مذہبی عقیدت سے منایا گیا۔ اس موقع پر ماتمی جلوس نکلالے گئے اور سوگ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔قومی راجدھانی میں پرانی دہلی کے کشمیری گیٹ پر واقع شیعہ جامع مسجد سے ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
اترپردیش کے ایودھیا میں بھی تعزیے نکالے گئے اور پھر اس کو سریو ندی کے سپرد کیا گیا ۔ایودھا میں تعزیہ جلوس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ایودھا میں بہنے والی سریو ندی میں شیعہ کمیونٹی کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے تعزیہ کو غرق کرتے آئے ہیں ۔خاص بات یہ ہے کہ تعزیہ کو سریو ندی کے سپرد کئے جانے کے موقع پر سنت سماج کے لوگ بھی پہنچتے ہیں اور اس دوران یہاں گنگا جمنی تہذیب اور قومی اتحاد کی مثال دیکھنے کو ملتی ہے ۔
یوم عاشورہ کے موقع حیدرآباد میں تاریخی بی بی کے علم کا جلوس نکالا جاگیا ۔گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے یوم عاشورہ پر پیام میں کہا کہ محرم عوام میں قربانی کے جذبہ کو فروغ و برائی کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یادکیا جاتا ہے جنہوں نے سچائی کیلئے جان قربان کردی۔ ماہِ محرم نیکیوں اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانیت کو اہمیت دی گئی اور ہمیں محرم کے حقیقی جذبہ کو اختیار کرنا چاہئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *