Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم نریندر مودی نے مشن گگن یان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مودی نے سائنسدانوں سے کہا کہ 2035 تک ملک کے خلائی اسٹیشن قیام اور 2040 تک چاند پر پہلے بھارتی کی رسائی پر کام کریں۔

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ گگن یان مشن، ملک کا خلائی پرواز کا ایسا پہلا مشن ہے جس میں انسان بھی خلا میں جائے گا۔ اس میٹنگ کا مقصد مستقبل میں ملک کی خلائی دریافت کا خاکہ بھی تیار کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ خلائی دریافت کے شعبے میں ملک کیلئے نئے اور امنگوں والے مقاصد طے کریں۔ انھوں نے سائنسدانوں سے کہا کہ وہ 2035 تک بھارت کا ایک خلائی اسٹیشن قائم کرنے اور 2040 تک چاند پر پہلے بھارتی کو بھیجنے کا بھی ایک مقصد طے کریں۔خلا کا محکمہ اِس خاکے کو حقیقی شکل دینے کی غرض سے، چاند پر دریافت کیلئے ایک خاکہ تیار کرے گا۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے بھارت کی خلائی دریافت کی کوششوں کے مستقبل کا بھی خاکہ تیار کیا اور سائنسدانوں سے کہا کہ وہ سیاروں کے مابین مشنوں کی جانب کام کریں، جس میں زُہرہ کے مدار سے متعلق ایک مشن اور مریخ پر اُتارا جانے والا ایک مشن بھی شامل ہے۔
انھوں نے بھارت کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور خلا سے متعلق دریافت میں نئی اونچائیوں پر پہنچنے کے، ملک کے عزم کو دوہرایا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *