قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم مودی جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ نیلیڈی پانڈور

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کی حکومت نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی 22 اگست سے یہاں منعقد ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے، وہیں انہوں نے کچھ میڈیا رپورٹس کو “افواہ” بتاتے ہئوے مسترد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی رہنما اس میٹنگ میں موجود نہیں ہوں گے۔

سربراہی اجلاس کے 15ویں ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقہ کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نیلیڈی پانڈور نے صحافیوں کو بتایا کہبرازیل، چین، بھارت اور میزبان جنوبی افریقہ کے رہنما مختلف بات چیت میں حصہ لیں گے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں نے حکومت اور باہر کے مختلف ساتھیوں سے بات کی، اور ہر کوئی اس افواہ سے حیران رہ گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ کوئی جو ہماری سمٹ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ ہر طرح کی کہانیاں بنا رہا ہے جو بتاتا ہے کہ یہ کامیاب نہیں ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ ہم وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ لہذا، ہم سب اس سوئی کو گھاس کے ڈھیر میں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے یہ افواہ شروع ہوئی۔وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *