قومی خبریں

خواتین

پرینکا گاندھی وائناڈ سیٹ سے 23 اکتوبر کو داخل کریں گی کاغذات نامزدگی

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے جا رہی ہیں، جو ان کے بھائی اور کانگریس کے سابق ایم پی راہل گاندھی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ پرینکا گاندھی اپنے کاغذات نامزدگی 23 اکتوبر کو وائناڈ سے جمع کریں گی، جس دوران راہل گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گے۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے پرینکا گاندھی ایک روڈ شو کا انعقاد بھی کریں گی۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ 14 ریاستوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور دو ریاستوں کی 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی وائناڈ لوک سبھا سیٹ بھی شامل ہیں۔کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں وائناڈ سیٹ سے انتخاب لڑیں گی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ وائناڈ کی لوک سبھا سیٹ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے رائے بریلی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پہلی بار ہوگا جب پرینکا گاندھی کسی انتخاب میں حصہ لیں گی۔

پرینکا گاندھی نے 2019 میں عملی سیاست میں قدم رکھا تھا اور اس وقت انہیں وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ممکنہ چیلنج کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ انہیں رائے بریلی کی خاندانی سیٹ پر کانگریس کی سینیئر رہنما سونیا گاندھی کی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا، لیکن اب کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وائناڈ سے انتخاب لڑیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *