قومی خبریں

خواتین

صدر جمہوریہ کےدروپدی مرموبہار کے روزہ دورے پر

باپو سبھا گھر میں منعقد تقریب میں چوتھےبہار زرعی روڈ میپ 2023-28 کاآغاز

پٹنہ :صدر جمہوریہ دروپدی مرموبہار کے روزہ دورے کے دوران آج پٹنہ میں باپو سبھا گھر میںمنعقدہ ایک تقریب میں چوتھےبہار زرعی روڈ میپ 2023-28 کاآغاز کیا۔ ریاستی زرعی روڈ میپ میں بہار میں زراعت کی ترقی کے لئے مختلف اختراعی افکار، پروگرام اور تصورات پیش کئےگئے ہیں۔ یہ زرعی روڈ میپ آب وہوا کی تبدیلی اور زراعت پر اس کے منفی اثرات کے چیلنجوںسے نمٹنے کی کوشش کرے گا۔
زراعت، بہار کا بنیادی سرمایہ ہے۔ پانچ سالہ زراعت کے خاکےمیں آب وہوا کی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی زراعت کے ساتھ تکنکی اور سائنسی اقدامات کے تحت کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ نے تقریب کے دوران بہار زرعی روڈ میپ سے متعلق کتابچہ کا بھی اجراءکیا۔ زرعی روڈ میپ زراعت کےمحکمےکے ساتھ گیارہ دیگر محکموں کی اجتماعی کوشش ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *