قومی خبریں

خواتین

آب وہوا کی تبدیلی کے مضراثرات پرصدر جمہوریہ کا اظہارتشویش

دروپدی مرمو نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کیلئے مفیدبننے کی سمت میں کام کریں

گیا :صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کیلئے مفیدبننے کی سمت میں کام کریں۔ بہار میں گیا کے مقام پر سینٹرل یونیورسٹی کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم اور معلومات کے ذریعہ نوجوان سبھی شعبوں میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اِس موقع پر صدرجمہوریہ نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بننے والا ہے۔ صدرجمہوریہ نے آب وہوا کی تبدیلی کے مضراثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ صدر مرمو نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ایسا طرز زندگی اپنائیں جس میں قدرتی وسائل کا استعمال کم سے کم ہو۔ صدرجمہوریہ نے یہ بھی کہاکہ بھارت کی مالامال وراثت کو دنیا کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *