قومی خبریں

خواتین

دہلی میں آلودگی کی سطح انتہائی سنگین،شہریوں کو صحت سے متعلق مسائل کا سامنا

آج صبح 6 بجے دہلی کے کئی بڑے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس شدید زمرے میں ریکارڈ

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی سطح بہت سنگین ہوتی جارہی ہے۔ دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ح ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) لگاتار کئی دنوں سے 400 کو پارکر گیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کو صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔ آج صبح 6 بجے دہلی کے کئی بڑے علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) شدید زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں نوئیڈا کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)-616 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گروگرام میں 516 ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا، دہلی میں اس فضائی آلودگی کو لے کر میٹنگوں کا دور بھی جاری ہے جو سنگین زمرے میں ہے۔ اسی سلسلے میں دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے آج ایک میٹنگ کریں گے، جس میں کئی اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دہلی میں ایک بار پھر آڈ ایون فارمولا کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اتوار کو ہی گریپ کا چوتھا مرحلہ دہلی-این سی آر میں فوری اثر سے نافذ کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود پیر کو بھی اس کا کوئی اثر نظر نہیں آیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *