قومی خبریں

خواتین

کرگل وجے دیوس کے موقع پر پی ایم مودی کرگل وار میموریل پہنچے

ان بہادر سپاہیوں کو یاد کیا جنہوں نے 1999 میں ہند و پاک جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں

کرگل: وزیر اعظم نریندر مودی نے 25ویں ’کرگل وجے دیوس‘ کے موقع پر کرگل کے دراس میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شرکت کے لئے پی ایم مودی کرگل وار میموریل پہنچے اور ان بہادر سپاہیوں کو یاد کیا جنہوں نے 1999 میں ہند و پاک جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔
کرگل وجے دیوس ہر سال 26 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ تاہم، اس بار چونکہ یوم کرگل کی سلور جوبلی (25 سال) ہے لہذا یہ پروگرام خاص ہے۔ کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کے اہل خانہ، بہادری ایوارڈ یافتہ اور سینئر افسران اس میں بڑی تعداد میں شریک ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ کرگل کی جنگ 3 مئی 1999 سے 26 جولائی 1999 تک لڑی گئی تھی۔ ہندوستانی فوج نے 26 جولائی کو فتح حاصل کی تھی۔ تب سے اس تاریخ کو کرگل وجے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دراصل، 1999 سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا کہ دونوں ممالک کے فوجی سردیوں میں اپنے فوجیوں کو ان علاقوں میں تعینات نہیں کریں گے جہاں برف جمع ہوگی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *