Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں عوام اپنے جمہوری حق کا استعمال ضرور کریں :مفتی مکرم احمد مفتی مکرماحمد کی فلسطین قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی شدید مذمت ،جنگ بندی کی اپیلv

نئی دہلی ،3اپریل (میرا وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی طور پر توجہ کریں ۔ نوجوانوں میں دینی جذ بہ پیدا کرنے کے لیے حکمت عملی سے کام لیں یہ بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ضرو ر ڈالیں اور دوسروں کو بھی اس طرف متوجہ کریں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے بے روزگاری کا مسئلہ سامنے ہے ایسے حالات میں اندیشہ ہے کہ لوگ اپنے ذاتی مسائل میں الجھنے کی وجہ سے ووٹنگ سے غافل نہ ہو جائیں۔
مفتی مکرم احمدنے کہا کہ کچھ ریاستوں میں ایس آئی آر کا عمل ابھی پوری طرح سے مکمل بھی نہیں ہوا تھا کہ الیکشن کا اعلان ہو گیا۔ مغربی بنگال میں بڑی تعداد میں ووٹر جانچ کے عمل میں پھنسے ہوئے ہیں کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس شاہد اللہ منشی کا نام بھی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں تھا اسی ہفتہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔
مفتی مکرم نے کہا کہ جب اتنے مشہور جسٹس کا نام بھی حذف کیا جا سکتا ہے تو ما و شما کس گنتی میں ہیں ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ اسمبلی انتخابات میں کسی طرح کی بے ضابطگی نہ ہو اسے یقینی بنایا جائے پہلے ووٹر لسٹ میں جن کا نام شامل تھا ان کے ناموں کو ووٹرلسٹ میں شامل کیا جائے اور فارم بھر کر جو لوگ
مولانا نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں ان کے بارے میں اچھی طرح انکوائری کی جائے۔ مفتی مکرم نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے جمہوری کا حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ ضرور ڈالیں اور ایسے امیدواروں کوکامیاب بنائیں جو عوام کی سچی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ،ووٹ خراب کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ۔
مفتی مکرم احمد نے کہا ایک ماہ سے زائد عرصے سے مسجد اقصی بند کر دی گئی ہے یہ عمل قابل مذمت ہے اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا جو بل پاس کرایا گیا ہے ےہ سراسر ظلم ہے اس کے خلاف سب کو آواز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے مشرق وسطی میں جنگ بندی کی اپیل کی اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *